گال ٹیسٹ، سری لنکا کیخلاف پہلی اننگز میں جنوبی افریقہ کے لنچ تک ایک سو گیارہ رنز

Hashim Amla

Hashim Amla

گال (جیوڈیسک) پیٹرسن اور ایلگر کی جانب سے بہترین بلے بازی، سری لنکا کی جانب سے میچ کی واحد وکٹ پریرا کے حصے آئی

گالے ٹیسٹ کے پہلے روز جنوبی افریقہ کی ٹیم نے سری لنکا کیخلاف پہلی اننگز میں اچھا آغاز کیا اور لنچ تک ایک سو گیارہ کے سکورپر اس کا صرف ایک کھلاڑی آئوٹ ہوا۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے پیٹرسن اور ایلگر نے اننگز کا آغاز کیا۔ پیٹرسن چونتیس رنز بنا کر پریرا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ایلگر باسٹھ اور فاف ڈو پلیسی چودہ رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں سری لنکا کی جانب سے واحد وکٹ پریرا نے حاصل کی۔