کراچی (جیوڈیسک) ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ جب آپریشن ضرب عضب شروع ہوا تو انہوں نے سیاسی جنگ بندی کا مطالبہ کیا اور اس پر قائم رہے۔ بلاول کا کہنا ہے کہ اگرچہ یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ سیلاب متاثرین اور آئی ڈی پیز کی دیکھ بھال پر توجہ دینے کا ہے۔
لیکن وہ یہ بھی برداشت نہیں کر سکتے کہ سٹیبلشمنٹ کے پیدا کردہ ٹیسٹ ٹیوب سیاستدان غالب آ جائیں اس لئے وہ پیپلز پارٹی کے اٹھارہ اکتوبر کے جلسے میں سیاست شروع کر رہے ہیں۔
دوسری طرف سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ عمران خان جتنی بھی کوشش کر لیں۔ سندھ کے لوگ پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ٹارگٹ کلنگ پر صرف لیاری کی بات کی باقی کراچی کی کیوں نہیں کی۔