ڈرہم ٹیسٹ: انگلینڈ کو آسٹریلیا پر 202 رنز کی برتری

Durham Test

Durham Test

ڈرھم ٹیسٹ میں تیسرے روز کے اختتام پر نگلینڈ نے 5 وکٹ پر 234 رنز بنا کر آسٹریلیا کے خلاف دو سو دو رنز کی برتری حاصل کر لی۔ این بیل نے بیسویں ٹیسٹ سنچری مکمل کی۔ ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میں مہمان کینگروز نے دو سو بائیس رنز پانچ کھلاڑی آٹ سے اپنی پہلی نامکمل اننگز شروع کی۔ آسٹریلوی کھلاڑیوں دو سو ستر رنز بنا کر انگلینڈ کے خلاف بتیس رنز کی برتری حاصل کر لی۔

سٹورٹ براڈ نے پانچ بلے بازوں کو چلتا کیا۔ انگلش بیٹسمین اپنا زور بازو دکھانے کے لئے میدان میں آئے۔ پہلی وکٹ سترہ کے ٹوٹل پر گر گئی۔ کپتان الیسٹر کک بائیس رنز بنا کر پویلین جا بیٹھے۔ جوناتھن ٹروٹ نے تیئس رنز بنائے۔ پہلی تینوں وکٹیں ریان ہیرس نے گرائیں۔ کیون پیٹرسن نے وکٹ پر قدم جمائے، وہ چوالیس رنز بنا کر آٹ ہوئے۔

این بیل نے ذمہ دارانہ کھیلتے ہوئے اپنی بیسویں ٹیسٹ سنچری مکمل کی۔ وہ ایک سو پانچ رنز بنا کر بھی آٹ نہ ہوئے۔ دن کے اختتام پر انگلینڈ نے 5 وکٹ پر 234 رنز بنا لئے جس سے میزبان ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف دو سو دو رنز کی برتری حاصل ہو گئی۔