ملکی تاریخ میں پہلی بار ٹیٹرا پیک دودھ اور اس کی مصنوعات پر سیلز ٹیکس عائد کر دیا گیا۔ نئے بجٹ نے کیا غریبوں کے گھروں کا بجٹ خراب کرنے کا سامان۔ کھلے دودھ کی قیمتوں میں آئے روز کا اضافہ ہی کیا کم تکلیف دہ تھا کہ اب ٹیٹرا پیک دودھ اور اس کی مصنوعات پر سیلز ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
سیلز ٹیکس کے نفاذ سے مختلف کمپنیوں کے دودھ کی قیمت میں دس سے تیرہ روپے فی کلو اضافہ ہو گا جبکہ پیک دہی بھی پندرہ روپے فی کلو تک مہنگا ہو جائے گا۔ قیمتوں میں اضافے سے کسی کمپنی کی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ، اضافہ عوام سے وصول کر لیا جائے گا، اور کمپنیوں کا منافع اپنی جگہ برقرار رہے گا ۔