ٹیکساس (جیوڈیسک) دو ہزار نو میں تیرہ امریکی فوجیوں کو قتل کرنے والے میجر ندال حسن کو مجرم قرار دے دیا گیا، سزائے موت ہو سکتی ہے۔
تیرہ ارکان پر مشتمل جیوری نے اتفاق رائے سے میجر ندال کو تمام الزامات میں مجرم قرار دیا۔ مقدمے کی کارروائی کے دوران میجر ندال ایک وہیل چیئر پر بیٹھے تھے کیونکہ انکا نچلا دھڑ ایک پولیس اہلکار کی گولی لگنے سے بے کار ہو چکا ہے۔ اگر انہیں سزائے موت ہوئی تو انیس سو اکسٹھ کے بعد کسی امریکی فوجی کو سزائے موت کا پہلا واقعہ ہو گا۔