واشنگٹن (جیوڈیسک) ایک مقامی اہل کار نے بتایا ہے کہ اتوار کو جنوبی ٹیکساس کے ایک گرجا گھر میں فائرنگ سے 26 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
کائونٹی کے کمشنر، البرٹ گمیز نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ واقعے میں 20 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ دن 11 بج کر 30 منٹ ایک شخص ٹیکساس ریاست کے سودرلینڈ اسپرنگز کی ایک بیپٹسٹ چرچ کے اندر داخل ہوا اور فائرنگ شروع کر دی۔
فائرنگ کے واقع کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
آگ بجھانے والی گاڑیاں بیپٹسٹ چرچ کے پاس کھڑی رہیں، جب کہ واقعے کی ابتدائی تصویر سماجی میڈیا سے دستیاب ہوئیں۔
پولیس نے بتایا ہے کہ چرچ میں فائرنگ کے بعد مسلح شخص باہر نکل کر کار میں جا بیٹھا، جس کے بعد کار کے تعاقب کے دوران یا تو اس نے اپنے آپ کو گولی ماری یا پھر پولیس کی گولی لگنے سے ہلاک ہوا۔
حکام کے مطابق فائرنگ کرنے والے شناخت کی ہوگئی ہے۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق، چرچ اپنی ہر ہفتے کی سروس کو یوٹیوب پر نشر کرتا ہے۔ لہٰذا، عین ممکن ہے کہ شوٹنگ کا واقعہ ریکارڈ ہوگیا ہو۔
اپنے ایک ٹوئیٹ میں، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ”خداوند، سودرلینڈ اسپرنگز کے لوگوں کی حفاظت فرما”۔
اتوار کی شام ایک ٹوئیٹ میں اُنھوں نے کہا کہ جاپان میں وہ اس صورت حال سے باخبر ہیں۔ وہ ایشیا کے پانچ ملکی دورے پر ہیں۔