ٹیکساس ، فائر فائٹر نے شعلوں کی لپیٹ میں آنے کے باوجود امدادی کارروائی جاری رکھی

Firefighter

Firefighter

ٹیکساس (جیوڈیسک) امریکی ریاست ٹیکساس میں بہادر فائر فائٹر نے شعلوں کی لپیٹ میں آنے کے باوجود امدادی کارروائی جاری رکھی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فائر فائٹر سیڑھی پر چڑھ کر دوسری منزل کے قریب آگ بجھانے میں مصروف تھا کہ کھڑکی سے آنے والے شعلوں نے اسے بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

فائٹر نے شاندار بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے اعصاب پر قابو رکھا اور اس کے ساتھی نے کچھ دیر کی کوشش کے بعد آگ کو بجھا دیا۔ جس کے بعد وہ دوبارہ امدادی کارروائی میں مصروف ہوگیا۔ آگ کے باعث گھر مکمل طور پر جل گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔