ٹیکساس: فوجی اڈے پر فائرنگ کرنے والا فوجی ذہنی مریض تھا

General Mark Maili

General Mark Maili

ٹیکساس (جیوڈیسک) امریکی ریاست ٹیکساس میں فوجی اڈے پر فائرنگ کرنے والا فوجی ذہنی مریض تھا۔ فوجی اڈے فورٹ ہوڈ کے بیس کمانڈر لیفٹننٹ جنرل مارک میلی نے میڈیا کو بتایا کہ شواہد ملے ہیں کہ مرنے والا 34 سالہ فوجی آئیون لوپیز ذہنی مریض تھا اور فائرنگ سے پہلے اس کی دوسرے فوجی کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی تھی۔

لوپیز کا تعلق پورٹو ریکو سے تھا۔ ان کا کہنا تھا یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ لوپیزکس کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔ گزشتہ روزفورٹ ہڈ فوجی اڈے میں فائرنگ کے واقعے میں حملہ آور سمیت 4 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوئے تھے، ان میں سے 3 کی حالت تشویش ناک ہے۔ واقعے پر صدر بارک اوباما نے کہا ہے کہ اپنی فوج کی حفاظت کے لیے ہرممکنہ اقدامات کریں گے۔