ٹیکساس (جیوڈیسک) ماہرین کا اندازہ ہے کہ ٹیکساس کے اس علاقے میں 20 ارب بیرل تیل کا ذخیرہ موجود ہے جس کی مالیت 900 ارب ڈالر ہے۔ امریکی ریاست ٹیکساس کے علاقے پر میان بیسن میں معدنی تیل کی قسم’شیل‘ کا سب سے بڑا ذخیرہ دریافت ہوا ہے۔
اس علاقے کے بارے میں جسے’ وولف کیمپ ‘کہا جاتا ہے، ماہرین کا اندازہ ہے کہ وہاں 20 ارب بیرل تیل کا ذخیرہ موجود ہے جس کی مالیت 900 ارب ڈالر ہے۔ یہ دریافت ریاست شمالی ڈکوٹا کے چٹانی علاقے سے ملنے والے تیل سے کہیں زیادہ ہے، جسے اس سے پہلے تیل کی سب سے بڑی دریافت سمجھا جا رہا تھا۔
اس دریافت کا کریڈٹ ان ماہرین کو جاتا ہے جن کا خیال تھا کہ ٹیکساس کے اس علاقے میں 75 ارب بیرل شیل تیل کے ذخائر موجود ہیں۔ اور یہ ذخائر سعودی عرب کے الغوار کے علاقے میں موجود تیل کے بعد دنیا کے سب سے بڑے ذخائر ہیں۔
پر میان کے علاقے سے 192 کے عشرے میں تیل کی دریافت کے بعد سے مسلسل خام تیل نکالا جا رہا ہے۔ روزنامے ’ فورٹ ورتھ سٹار ٹیلی گرام ‘کے مطابق اس علاقے میں موجود شیل آئل ابھی تک بڑے پیمانے پر انسانی ہاتھ سے محفوظ چلا آ رہا ہے۔