ٹیکساس (جیوڈیسک) امریکی ریاست ٹیکساس کےمختلف علاقوں میں تیز بارشوں، سیلاب اور طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی ہے۔ جس میں 8افراد ہلاک اور15 لاپتہ ہیں، طوفانی ہواوئوں کے باعث کئی مکانات کو نقصان پہنچا ہے اور درخت جڑ سے اکھڑ گئے ہیں۔
جبکہ ڈیلاس اور اوکلاہوما میں میں بھی طوفان سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے اور مختلف حادثات کے دوران مرنے والوں کی تعداد 8ہو گئی ہے، جبکہ 15افراد لاپتہ ہیں اور ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔
انتظامیہ نے لوگوں کے تحفظ کے لیے بعض علاقوں میں دوسری رات بھی کرفیو لگا دیا ہے، جبکہ متاثرہ علاقوں میں آج اسکول بند رہیں گے۔ گورنر ٹیکساس نے بدترین سیلاب کے باعث 24کاونٹیز کو آفت زدہ قرار دے دیا ہے۔