نیویارک (جیوڈیسک) امریکا میں ایک اسکول بس بریک فیل ہونے پر گھر میں جا گھسی، حادثہ میں تین بچے زخمی ہوگئے۔ اسکول بس کو حادثہ، امریکی ریاست ٹیکساس کے علاقے سین انتونیو ANTONIO SAN میں پیش آیا۔ ذرائع رپورٹس کے مطابق،اسکول بس میں 25 بچے سوار تھے۔
حادثہ اسکول سے گھر واپسی پراس وقت پیش آیا،جب اسکول بس کے بریک ہو گئے اور وہ سامنے موجود گھر میں جا گھسی، حادثہ میں بس میں سوار دو بچے زخمی ہوگئے۔ جب کہ ایک بچہ گھر میں زخمی ہوا۔ بس میں سوار ٹیچر اور بس ڈرائیور کو بھی معمولی نوعیت کے زخم آئے۔