لاہور : جنرل سیکرٹری پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ فرخ شہباز وڑائچ نے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہادرسی کتابوں میں ہزارہ اور سرائیکستان کو علیحدہ صوبہ بنا کر پاکستان کے نقشے میں شامل کرنے کی تحقیقات ہونی چاہیے۔
ایسی مذموم حرکت کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ فرخ شہباز وڑائچ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا صرف تحقیقاتی کمیٹیاں بنانے سے کچھ حاصل نہیں ہونے والا،اس معاملے کی اعلی سطح چھان بین ہونی چاہیے۔
اگرپرائیویٹ پبلشرزنے یہ حرکت حکومت کو بدنام کرنے کے لیے کی ہے تو انہیں بھی قرارواقعی سزا ملنی چاہیے تاکہ آئندہ کوئی ایسی حرکت کرنے سے باز رہے۔ان کا کہنا تھا اگر حکومت نے اس معاملے کو جلد از جلد نہ حل کیا تو پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ قلمی احتجاج کی تحریک کا آغاز کرے گی۔