ٹیکسٹائل نمائش 27 اگست سے شنگھائی میں شروع ہو گی

Textile Exhibition

Textile Exhibition

بین الاقوامی تجارتی نمائش ٹیکسٹائل نمائش 27اگست سے شنگھائی میں شروع ہوگی اور 29 اگست تک شنگھائی نیو ایگزبیشن سینٹر میں جاری رہے گی، اس نمائش میں پاکستانی نمائش کنندگان کی کثیر تعداد ٹیکسٹائل مصنوعات کی نمائش میں حصہ لے گی،

شنگھائی میں پاکستانی قونصلیٹ جنرل کے حکام کے مطابق ابھی تک تین روزہ میلہ کیلئے پاکستان سے 10 نمائش کنندگان نے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ٹی ڈی اے پی)کے تحت اور دیگر نے نجی طور پر رجسٹریشن کرائی ہے، یہ نمائش کنندگان کاٹن یارن، ٹیکسٹائل، گھریلو ٹیکسٹائل، بیڈنگ، پردوں اور کارپٹ کے کاروبار سے منسلک ہیں۔