جولائی تا جنوری : ٹیکسٹائل برآمدات میں اضافہ

Textile

Textile

رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ میں ٹیکسٹائل برآمدات میں آٹھ فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ خدمات کی برآمدات میں بھی بہتری ریکارڈ کی گئی۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال جولائی تا جنوری کے دوران ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم آٹھ اعشاریہ تین نو فیصد اضافے کے ساتھ سات ارب اکیاون کروڑ ڈالر رہا۔

گزشتہ مالی سال کے زیر غور عرصے میں ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم چھ ارب باون کروڑ ڈالر تھا۔ اعداد وشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ میں خدمات کی تجارت نے سات کروڑ پچاس لاکھ ڈالر سرپلس رہی۔

جولائی تا جنوری کے دوران خدمات کی برآمدات کا حجم چار ارب پچاس کروڑ ڈالر رہا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں تین ارب ڈالر تھا۔