کراچی(جیوڈیسک)توانائی بحران سے ملک کے بڑے سیکٹر ٹیکسٹائل کی ایکسپورٹ فروری کے ماہ میں سات فیصد کم ہو گئیں۔وفاقی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق فروری کے ماہ میں ٹیکسٹائل کی برآمدات ننانوے کروڑ ڈالر رہی جبکہ جنوری کے ماہ میں ایکسپورٹ ایک ارب چھ کروڑ ڈالر پر موجود تھی۔
رواں مالی سال کے ابتدائی آٹھ ماہ میں ٹیکسٹائل کی ایکسپورٹ ساڑھے چھ فیصد اضافے سے آٹھ ارب اڑتالیس کروڑ ڈالر رہی جو پچھلے مالی سال کے اسی عرصے میں سات ارب چھیانوے کروڑ ڈالر تھی۔