کراچی (جیوڈیسک) ٹیکسٹائل گروپ کی برآمدات رواں مالی سال کے ابتدائی 2 ماہ میں 5.24 فیصد کمی سے 2 ارب 16 کروڑ 97 لاکھ 13 ہزار ڈالر رہ گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 2 ارب 28 کروڑ 95 لاکھ 91 ہزار ڈالر رہی تھی۔
پاکستان بیورو شماریات (پی بی ایس) سے جاری رپورٹ کے مطابق جولائی اگست 2014 میں خام روئی کی برآمدات 40.59 فیصد گھٹ کر 1 کروڑ 98 لاکھ 16 ہزار ڈالر رہی جو اگست جولائی 2013 میں 3 کروڑ 33 لاکھ 57 ہزار ڈالر رہی تھی، کاٹن یارن کی برآمدات 27 فیصد کمی سے 28 کروڑ 87 لاکھ 66 ہزار ڈالر۔
کاٹن کلاتھ کی برآمدات 13.77 فیصد گھٹ کر40 کروڑ 15 لاکھ 97 ہزار ڈالر، نٹ ویئر کی 9.25 فیصد کے اضافے سے 41 کروڑ 40 لاکھ 86 ہزار ڈالر، بیڈویئر کی 9 فیصد کے اضافے سے 34 کروڑ 74 لاکھ 90 ہزار ڈالر، ٹاولز کی 2.38 فیصد بڑھ کر 11کروڑ 34 لاکھ 18 ہزار ڈالر، خیموں کی 82.81 فیصد کے اضافے سے 1 کروڑ 99 لاکھ 14 ہزار ڈالر۔
ریڈی میڈ گارمنٹس کی 1.38 فیصد بڑھ کر 32 کروڑ 37 لاکھ 43 ہزار ڈالر، سنتھیٹک ٹیکسٹائل 13.13 فیصد کمی سے 6 کروڑ 9 لاکھ 64ہزار ڈالر، میڈاپس 2.6 فیصد کمی سے 10 کروڑ 46 لاکھ 87 ہزار ڈالر اور دیگر ٹیکسٹائل آئٹمز کی برآمدات 5.88 فیصد گھٹ کر6کروڑ 71لاکھ ڈالر رہیں۔ علاوہ ازیں اگست میں ٹیکسٹائل گروپ کی برآمدات 8.38 فیصد کمی سے 1 ارب 2 لاکھ 55 ہزار ڈالر رہی۔