ٹیکسٹائل شعبے کی ترقی کیلئے 5 سالہ پالیسی کا اعلان کر دیا گیا

Textile Industry

Textile Industry

اسلام آباد (جیوڈیسک) ملکی برآمدات میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والے ٹیکسٹائل شعبے کی ترقی کیلئے بلا آخر 5 سالہ پالیسی کا اعلان کر ہی دیا گیا ہے۔ پالیسی میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی ایکسپورٹ دگنی کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے 5 سالہ ٹیکسٹائل پالیسی کے تحت حکومت معیشت کے اس اہم شعبے کو 64 ارب روپے کی معاونت فراہم کرے گی ۔وزارت ٹیکسٹائل کے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ دیگر مسائل کو دور کرنے کے علاوہ اس شعبے کی مسابقت بڑھانے کے اقدامات کیے جائیں گے۔

اس کے علاوہ برآمدات کا حجم بھی 13 ارب ڈالر سے بڑھاکر دگنا کرنا ہے ۔ماہرین کے مطابق 40 فیصد افرادی قیمت کا روزگار اس شعبے سے وابستہ ہے جبکہ بینکاری قرضوں کا 40 فیصد اس سیکٹر مل رہا ہے۔ ٹیکسٹائل سیکٹر کا مجموعی پیداوار میں حصہ 8 فیصد ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایکسپورٹس میں 60 فیصد سے زائد حصہ رکھنے والے ٹیکسٹائل سیکٹر کی مشکلات دور ہونے سے ملکی معیشت میں بہتری آئے گی۔