پانچ ماہ کے دوران ٹیکسٹائل سیکٹر کے قرضوں کا حجم بڑھ گیا

Textile

Textile

کراچی (جیوڈیسک) اسٹیٹ بنک کے نومبر تک کے عبوری اعدادوشمار کے مطابق ٹیکسٹائل سیکٹر کے قرضے پانچ سو ستاسی ارب روپے ہو گئے۔

جون دو ہزار چودہ کے دوران قرضوں کا حجم پانچ سو اٹھاون ارب روپے تھا۔ ٹیکسٹائل کے شعبے میں سب سے زیادہ spinning سیکٹر نے چار سو تریسٹھ ارب روپے قرض حاصل کر رکھا ہے۔

نِٹ وئیر نے تیس ارب جبکہ قالین سازی کے شعبے نے پانچ ارب اٹہتر روپے کے قرض لے رکھے ہیں۔