ٹیکسٹائل ملز کا چیئرمین ٹی ڈیپ کو بااختیار کرنیکا مطالبہ

Tdap

Tdap

کراچی (جیوڈیسک) آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین یاسین صدیق نے کہا ہے کہ ایس ایم منیر کو ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا چیئرمین مقرر کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔

تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے حکومت ایس ایم منیر کو مکمل طور پر بااختیار کرے۔ ٹیکسٹائل اور لیدر انڈسٹریز ملکی معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں اور یورپی منڈیوں میں ان کی طلب بڑھتی جارہی ہے۔اے ٹی ایم اے کی جانب سے جاری اعلامیے میں یاسین صدیق نے یقین کا اظہار کیا کہ یورپی منڈیوں میں پاکستانی مصنوعات کی بہترین ترویج کے لیے ایس ایم منیر جیسے تجربہ کار صنعت کار بھر پور طریقے سے اپنا کردار ادا کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایس ایم منیر تاجر برادری کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں جب کہ وہ یہ بھی جانتے ہیں کہ تجارتی رکاوٹوں کو کس طرح دور کیا جانا ہے۔ یاسین صدیق نے ایس ایم منیر کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے امید کا اظہار کیا کہ وہ تجارتی سرگرمیوں کے فروغ اور ملکی معیشت کی بہتری کے لیے اپنا کردار بھر پور طریقے سے سرانجام دیں گے۔