کراچی (جیوڈیسک) ٹیکسٹائل ملز کو بجلی و گیس کے بعد رواں سیزن میں 40 لاکھ کاٹن بیلز کی کمی کا بھی سامنا ہے۔
رواں سیزن میں کپاس کا پیداواری ہدف 1 کروڑ 54 لاکھ بیلز رکھا گیا تھا تاہم کاٹن اسیسمنٹ کمیٹی نے ناساز گار موسم کے باعث کپاس کا پیداواری ہدف کم کر کے 1 کروڑ 13 لاکھ بیلز مقرر کر دیا جس کے باعث اس بات کا امکان ہے کہ رواں سیزن میں 25 سے 30 لاکھ اضافی کاٹن بیلز درآمد کرنے ضرورت پڑھ سکتی ہے۔