ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں 7 فیصد اضافہ

Textile

Textile

مالی سال 2012-13 کے دوران ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں 7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، ملک سے جولائی 2012 سے مئی 2013 کے دوران9 ارب 63 کروڑ ڈالر مالیت کی ٹیکسٹائل مصنوعات برآمد کی ہیں جبکہ مالی سال 2011-12کے دوران 8 ارب 99 کروڑ 30 لاکھ ڈالر مالیت کی ٹیکسٹائل مصنوعات برآمد کی تھیں۔

پاکستان ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2012-13 کے دورن ٹیکسٹائل کے شعبہ کی کارکردگی میں متواتر بہتری ریکارڈ کی گئی، اعدادوشمار کے مطابق مذکورہ بالا عرصے کے دوران دھاگے کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں 29.17 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، تولیے کی برآمدات میں 18 فیصد، ٹینٹس 30 فیصد، سلے سلائے ملبوسات کی برآمدات میں 10.27 فیصد اضافہ ہوا.