اسلام آباد (جیوڈیسک) ٹیکسٹائل سیکٹر کے قرضوں کا حجم بڑھ گیا، پہلی ششماہی کے دوران ستاون ارب روپے کا مزید قرض حاصل کیا گیا، سٹیٹ بنک کے دسمبر تک کے عبوری اعداد و شمار کے مطابق ٹیکسٹائل سیکٹر کے قرضوں کا حجم چھ سو پندرہ ارب روپے ہو گیا۔
جون دو ہزار چودہ کے دوران قرضوں کا حجم پانچ سو اٹھاون ارب روپے تھا۔ ٹیکسٹائل کے شعبے میں سب سے زیادہ سپننگ سیکٹر نےچار سو پچاسی ارب روپے قرض حاصل کر رکھا ہے۔ نِٹ وئیر نے تیس ارب جبکہ قالین سازی کے شعبے نے تین ارب اکسٹھ کروڑ روپے کے قرض لے رکھے ہیں۔