ٹیکسٹائل سیکٹر کے قرضوں کا حجم بڑھ گیا

Textile

Textile

کراچی (جیوڈیسک) اسٹیٹ بنک کے ستمبر تک کے عبوری اعداد و شمار کے مطابق ٹیکسٹائل سیکٹر کے قرضے پانچ سو تینتالیس ارب روپے ہو گئے۔

ستمبر 2013 کے دوران قرضوں کا حجم پانچ سو پندرہ ارب روپے تھا۔ ٹیکسٹائل کے شعبے میں سب سے زیادہ سپیننگ سیکٹر نے چار سو سولہ ارب روپے قرض حاصل کر رکھا ہے۔

نِٹ وئیر نے انتیس ارب جبکہ قالین سازی کے شعبے نے پانچ ارب ستاون کروڑ روپے کے قرض لے رکھے ہیں۔