کراچی (جیوڈیسک) اسٹیٹ بنک کے اکتوبر تک کے عبوری اعداد و شمار کے مطابق ٹیکسٹائل سیکٹر کے قرضے پانچ سو تریسٹھ ارب روپے ہو گئے۔
اکتوبر دو ہزار تیرہ کے دوران قرضوں کا حجم پانچ سو انچاس ارب روپے تھا۔
ٹیکسٹائل کے شعبے میں سب سے زیادہ spinning سیکٹر نے چار سو پینتیس ارب روپے قرض حاصل کر رکھا ہے۔ نِٹ وئیر نے انتیس ارب جبکہ قالین سازی کے شعبے نے پانچ ارب باون کروڑ روپے کے قرض لے رکھے ہیں۔