رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران ٹیکسٹائلز اور کپڑے کی برآمدات میں 8.55 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا، جولائی تا دسمبر 2012 کے دوران برآمدات سے 6.458 ارب ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا۔
ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار گزشتہ مالی سال کے پہلے چھ مہینوں کے دوران ٹیکسٹائلز اور کپڑے کی برآمدات سے 5.950 ارب ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے ماہ دسمبر کے مقابلے میں رواں مالی سال کے دسمبر کے دوران برآمدات میں 12.48 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ گزشتہ ماہ نومبر کا مقابلہ میں رواں مالی سال نومبر کے دوران ملکی برآمدات میں 23.54 فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہو۔
اس طرح ماہ اکتوبر کے دوران ٹیکسٹائلز اور کپڑے کی برآمدات گزشتہ مالی سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 10.54 فیصد تک بڑھ گئی ہیں۔
پی بی ایس کی رپورٹ کے مطابق ستمبر کے دوران برآمدات میں 12.91 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ یورپی یونین ، امریکی اور بین الاقوامی منڈیوں میں پاکستانی مصنوعات کی طلب میں نمایاں اضافہ ہوا۔