ٹیکسٹائل مشینری کی درآمد میں 74 لاکھ ڈالر کمی ریکارڈ

Dollars

Dollars

اسلام آباد (جیوڈیسک) مالی سال 2013-14 کے مقابلے میں جاری مالی سال 2014 -15 میں ماہ اگست 2014 کے دوران ٹیکسٹائل مشینری کی ملکی درآمدات میں 74 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعدادو شمارکے مطابق رواں مالی سال میں صرف ماہ اگست کے دوران 3 کروڑ 71 لاکھ ڈالر کی ٹیکسٹائل مشینری درآمد کی گئی ہے۔

جبکہ گزشتہ مالی سال 2013-14کے اسی عرصے کے دوران ٹیکسٹائل کی ملکی درآمدات کا حجم 4کروڑ45 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس طرح گزشتہ سال اگست کے مقابلے میں رواں سال اگست کے دوران ٹیکسٹائل کی ملکی درآمدات میں 74لاکھ ڈالرکی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔