بنکاک (جیوڈیسک) تھائی لینڈ میں اپوزیشن کے مطالبے کے بعد وزیر اعظم ینگ لک نے پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا۔
عوام اور اپوزیشن کی جانب سے گزشتہ ایک ماہ سے جاری حکومت مخالف مظاہروں کے بعد آج ہونے والی ووٹنگ میں وزیر اعظم ینگ لک نے پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کیا۔
وزیر اعظم ینگ لک کے حق میں دو سو ستانوے جبکہ ان کے خلاف ایک سو چونتیس ووٹ ڈالے گئے۔
دوسری طرف دارالحکومت بنکاک میں عوام ابھی بھی سڑکوں پر حکومت مخالف مظاہروں میں مصروف ہیں۔