بنکاک (جیوڈیسک) تھائی لینڈ میں حکومت مخالف مظاہرین کے کیمپ پر حملے میں 2 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہو گئے۔
حکومت مخالف مظاہرین کے کیمپ پر حملے کے بعد دھماکے اور فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔ حملے میں 2 افراد کے ہلاک اور 22 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ تھائی لینڈ میں گزشتہ سال نومبر سے جاری مظاہروں کے بعد سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد 27 ہو گئی ہے جبکہ 8 سو سے زائد زخمی ہوئے۔
گزشتہ ہفتے عدالت کی جانب سے وزیر اعظم ینگ لک شنواترا کی برطرفی کے بعد مظاہروں میں ایک بار پھر شدت آ گئی تھی۔