پتانی (جیوڈیسک) تھائی لینڈ کے جنوب میں منگل دیر گئے ہوئے کار بم دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور تیس زخمی ہو گئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ دھماکا ساحلی شہر پتانی میں واقع ایک ہوٹل کے باہر کھڑی گاڑی میں ہوا۔ دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس کی وجہ سے ہوٹل کے داخلی راستے اور قریبی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا۔ اس واقع میں ہلاک و زخمی ہونے والے تمام افراد تھائی شہری ہیں۔
اس واقعہ کے بعد ہوٹل کی پارکنگ میں نصب ایک بم بھی پھٹ گیا تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا ہے۔
منگل کو ہونے والے دھماکا تھائی لینڈ کے جنوبی سیاحتی علاقوں میں 11 اور 12 اگست کو ہوئے متعدد مربوط بم حملوں کے بعد پیش آیا ہے جن میں چار افراد ہلاک جبکہ درجنوں دوسرے زخمی ہوئے۔
تھائی لینڈ کو ملک کے جنوبی علاقوں میں شورش کا سامنا ہے جو گزشتہ بارہ سالوں سے مسلمان علیحدگی پسند یالا پتانی اور ناراتھی واٹ کے صوبوں پر جاری رکھے ہوئے ہیں۔ جس میں اب تک چھ ہزار پانچ سو افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔