بنکاک(جیوڈیسک)شمال مشرقی تھائی لینڈ میں پیر کو علی الصبح ایک بدھ تقریب میں لڑائی کے دوران دیسی ساختہ بم دھماکے کی وجہ سے چار افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے۔مقامی ڈسٹرکٹ پولیس کے سربراہ کریچائی سریوم سری نے اے ایف پی کو بتایا کہ اس دھماکے میں دو پولیس اہلکار اور دو نشے میں دھت افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ دھماکہ صوبہ مہاسراخم میں ایک معبد میں یوم مکھا بھوچا منانے کے دوران ہوا۔
اس نے بتایا کہ تقریبات کے قریب ایک لڑائی کے پیش نظر پولیس اہلکاروں نے ایک آدمی کا تعاقب کیا جو کہ بظاہر دستی بم لے کر جا رہا تھا جو اچانک اس کے ہاتھ میں پھٹ گیا۔ اس نے بتایا کہ اس واقعہ میں جس آدمی کا تعاقب کیا جا رہا تھا اس سمیت 20 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ یہ دھماکہ نڈوم شہر میں ہوا۔ یوم مکھا بھوچا کے موقع پر مکمل چاند کے روز ماتما بدھا کی تعلیمات پر عمل کیا جاتا ہے۔