تھائی لینڈ : میلے میں کامک کرداروں کا روپ دھارنے کا مقابلہ

Comic Con

Comic Con

بنکاک (جیوڈیسک) تھائی لینڈ میں جاری ” کامک کان “میلے میں کامک کرداروں کا روپ دھارنے کا دلچسپ مقابلہ منعقد کیا گیا۔

تھائی لینڈ کے درالحکومت بنکاک میں جاری کامک کرداروں کے میلے میں دوسرے روز دنیا بھر کے مقبول کامک کرداروں اور سپر ہیرو کا روپ دھارنے کا انوکھا مقابلہ منعقد کیا گیا۔

اس مقابلے کو جیتے کے لیے افسانوی کرداروں کے ہزاروں مداح اپنے پسندیدہ کرداروں کے بھیس میں شریک ہوئے۔ میلے میں بیٹ مین کی 75 ویں سالگرہ بھی منائی گئی۔ اس رنگارنگ فیسٹیول میں کامک فلموں کی نمائش کے علاوہ پینل ڈسکشن جیسی مختلف سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔