بنکاک (جیوڈیسک) تھائی لینڈ کی سابق وزیر اعظم ینگ لک شناوترا نے اپنے خلاف دائر کیس کی سماعت کیلئے سپریم کورٹ میں پیش ہوئیں، ان کا کہنا تھا کہ وہ بے قصور ہیں۔
تھائی لینڈ کی سابق وزیر اعظم ینگ لک شناوترا چاول کی سبسڈی پروگرام کے کیس کے سلسلے میں سپریم کورٹ میں پیش ہوئیں۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ انہیں اس بات کا پورا یقین ہیں کہ وہ بے قصور ہیں ، اور انہیں امید ہے کہ عدالت انہیں ضرور انصاف فراہم کریگی۔
ینگ لک پر چاول خریدنے کی اسکیم پر غفلت پرتنے کا الزام ہے اسکیم میں 4 اعشاریہ 46 بلین ڈالر کا نقصان ہوا تھا۔جرم ثابت ہونے کی صورت میں سابق وزیر اعظم کو 10 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔