تھائی لینڈ کے انسانی سمگلرز لوگوں کو اغوا کر کے بیچنے لگے

Human Smugglers

Human Smugglers

بنکاک (جیوڈیسک) قبل ازیں لوگ اپنی مرضی سے سمگلنگ بوٹس پر سوار ہوتے تھے تاکہ وہ غیر قانونی طور پر ملائشیا پہنچ سکیں جہاں انہیں کام اور بہتر زندگی میسر آ سکے۔

تاہم اب لوگوں کو اغوا کر کے زبردستی چھوٹی کشتیوں میں ڈال کر سمندر میں بنگلہ دیشی پانیوں کے باہر لنگر انداز جہازوں میں پہنچا دیا جاتا ہے۔ ملکی پانیوں سے باہر موجود ان بحری جہازوں کے خلاف بنگلہ دیشی کوسٹ گارڈز کسی قسم کی کارروائی کرنے سے قاصر رہتے ہیں۔ اغوا کئے گئے۔

افراد کو جہاز پرتھائی لینڈ میں انسانی سمگلرز کے جنگلوں میں قائم کیے گئے کیمپوں میں لے جایا جاتا ہے جہاں ایسے ہزاروں افراد یرغمال بنائے ہوئے ہیں۔ ان افراد کو اس وقت تک وہاں رکھا جاتا ہے جب تک ان کے رشتہ دار ان کی رہائی کے لیے تاوان کی رقم ادا نہیں کر دیتے۔

رواں برس کے پہلے چھ ماہ کے دوران بنگلہ دیشی حکام نے 700 سے زائد افراد کو گرفتار کیا جن میں سمگلرز اور کشتیوں کے ملاح بھی شامل ہیں۔ روہنگیا مسلمانوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے ایک گروپ اراکان پراجیکٹ سے منسلک کِرس لیوا کے مطابق 2013 کے دوران ریکارڈ چار لاکھ روہنگیا مسلمان تھائی لینڈ میں انسانی سمگلرز کی طرف سے قائم کردہ کیمپوں سے ہو کر گزرے۔