تھائی لینڈ (جیوڈیسک) تھائی لینڈ کے بادشاہ بھومیبو ادولیادج 88 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں، وہ دنیا میں سب سے زیادہ وقت تک بادشاہت کرنے والی شخصیت تھے، جو تقریباً 70 سال تک ملک کے بادشاہ رہے۔
حالیہ برسوں میں ان کی صحت خاصی خراب رہی اور انھوں نے عوامی تقریبات شرکت محدود کر رکھی تھی اور کافی عرصے سے منظر عام پر بھی نہیں آئے تھے۔
بادشاہ بھومیبو کو اپنے ملک میں بہت سے لوگ نا صرف ایک دیوتا کا درجہ دیتے تھے بلکہ وہ کئی برسوں پر محیط سیاسی بدامنی میں اتحاد کی ایک علامت بھی سمجھے جاتے ہیں۔
وہ 1946ء میں اُس وقت ملک کے بادشاہ بنے جب اُن کے 20 سالہ بڑے بھائی کو فائرنگ کر کے مار دیا گیا تھا۔