تھائی لینڈ کے ساحل پر تیل کا رسا، کارروائیاں جاری

Bangkok

Bangkok

بنکاک (جیوڈیسک) تھائی لینڈ کے ساحل پر تیل کا رسا کو روکنے کے لئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تھائی لینڈ کے نیوی اہلکار ساحل پر ایک پائپ لائن سے سمندر میں شامل ہونے والے تیل کی صفائی کا کام جار رکھے ہوئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق تھائی لینڈ کے صوبے رئیونگ کے ساحل سے 20 کلومیٹر دور اس پائپ لائن کی لیکیج کی وجہ سے تقریبا پچاس ہزار لیٹر تیل سمندر میں شامل ہو گیا۔

خبر رساں ادارے AFP کے مطابق اس پائپ لائن سے تیل کے رسا کی وجہ سے نیشل پارک کا علاقہ متاثر ہوا ہے اور کئی سو نیوی اہلکار اس علاقے سے تیل کی صفائی کا کام کر رہے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اس تیل کی وجہ سے ساحل کا تقریبا تین سو میٹر کا علاقہ متاثر ہوا ہے۔