تھائی لینڈ کی وزیر اعظم 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئیں

Thailand Prime Minister

Thailand Prime Minister

بنکاک (جیوڈیسک) تھائی لینڈ کی وزیر اعظم ینگ لک شینوترا 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئیں۔ پاکستان اور تھائی لینڈ کے درمیان مختلف معاہدوں کے علاوہ مفاہمت کی دو یاداشتوں پر دستخط کئے جائیں گے۔ اسلام آباد آمد پر تھائی لینڈ کی وزیراعظم کا استقبال انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وفاقی وزیر انوشہ رحمان نے کیا۔

ینگ لک شینوترا کو نور خان ائیربیس پرانیس توپوں کی سلامی دی گئی اور گارڈ آف آنرپیش کیا گیا۔ تھائی لینڈ کی وزیر اعظم کے وفد میں کابینہ کے ارکان، اعلی حکام اور کاروباری شخصیات شامل ہیں۔تھائی لینڈ کی وزیر اعظم ینگ لک شینوترا پاکستان کی قیادت کے علاوہ تاجروں کے وفد سے بھی ملاقاتیں کریں گی۔پاکستان اور تھائی لینڈ کی مشترکہ تجارتی کمیٹی کا اجلاس بھی ہو گا۔