بینکاک (جیوڈیسک) تھائی لینڈ کے شورش زدہ جنوبی علاقے پنارے میں واقع ایک مسجد پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔حکام نے بتایا کہ پاٹانی صوبے میں یہ واقعہ اس وقت پیش آیا، جب وہاں درجن بھر نمازی عبادت میں مصروف تھے۔
عینی شاہدین کے بقول متعدد مسلح حملہ آوروں نے اس کارروائی میں حصہ لیا۔پولیس کے مطابق حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے لیکن ان کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے۔
دیگر ممالک کی طرح تھائی لینڈ میں بھی اسی ویک اینڈ پر مسلمانوں کے مقدس مہینے رمضان کا آغاز ہوا تھا۔