بنکاک / واشنگٹن (جیوڈیسک) تھائی لینڈ کی حزب اختلاف ڈیموکریٹک پارٹی نے حالیہ انتخاب کو عدالت میں چیلنج کر دیا۔
الیکشن کمیشن انتخابی مہم کے دوران ممکنہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کریگا۔ ڈیموکریٹ کے ترجمان نے بتایا کہ ہم آئینی عدالت میں 2 مقدمے دائر کیے ہیں۔
پہلا مقدمہ براہ راست انتخاب ہے جس میں ہمارا موقف ہے کہ انتخاب میں آئین خصوصاً آرٹیکل 68 کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔
مزید موقف اختیار کیا کہ ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کی صورت میں ووٹنگ نہیں ہو سکتی۔ ادھر امریکا کا کہنا تھا کہ اِس سیاسی تنازع میں واشنگٹن کسی ایک فریق کی حمایت نہیں کرے گا۔
ضلع نراتھیوٹ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے تین بھائی ہلاک ہو گئے جبکہ ان کی ماں زخمی ہو گئی۔