تھائی لینڈ: حزب اختلاف کی سرکاری عمارتوں کی بجلی، پانی بند کرنیکی دھمکی

Thailand

Thailand

بنکاک (جیوڈیسک) تھائی لینڈ میں حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ حزب اختلاف کے رہنما سوتھپ نے سرکاری عمارتوں کو بجلی اور پانی کی فراہمی منقطع کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔

حکومت مخالف مظاہرین وزیر اعظم ینگ لک شنواترا کے نگران حکومت سے اقتدار چھوڑنے اور 2 فروری کے انتخابات منسوخ کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

سوتھپ نے مطالبات نہ ماننے پر سرکاری عمارتوں میں بجلی اور پانی کی لائنیں کاٹنے کی دھمکی دی ہے۔

دوسری جانب حکومت مخالف مظاہروں کے جواب میں حکومت کے حمایتی افراد نے بھی ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے۔