تھائی لینڈ کی وزیراعظم کا اقتدار خطرے میں، 7 روز سے دھرنوں کا سلسلہ جاری

Protests

Protests

بینکاک (جیوڈیسک) تھائی لینڈ میں دن رات حکومت مخالف دھرنوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تھائی لینڈ کی وزیراعظم کا اقتدار خطرے میں، 7 روز سے سڑکوں پر بیٹھے مظاہرین کا حکومت گرنے تک گھر جانے سے انکار، مظاہرین نے فوجی ہیڈکوارٹر، امریکی سفارت خانے اور حکمراں جماعت کے دفترکا گھیراو کرلیا۔

مظاہرین کے احتجاج کا آج ساتواں دن ہے۔ حزب اختلاف کی جماعتوں کے تعاون سے ہونے والے مظاہروں کو وزیر اعظم ینگ لک شناواترا کی حکومت پر کئی اعتراضات ہیں مثلا کرپشن اور بدعنوانی میں ملوث ہونا ہی نہیں بلکہ بذات خود حکومت کا ہی کٹھ پتلی ہونا وغیرہ شامل ہیں۔

جمعہ کو تو ان بھڑکے مظاہرین نے پولیس ہیڈ کوارٹر کی بجلی اور پانی منقطع کیا تھا پر ہفتے کے روز تمام حدیں پار کرتے ہوئے مظاہرین نے بینکاک میں آرمی ہیڈکوارٹرز، امریکی ایمبیسی اور حکمراں جماعت کے دفتر کا گھیراو کرلیا۔

بھڑک کر سڑک پر نکلے ان مظاہرین کی زبان پر صرف تھائی وزیر اعظم کے گھر جانے کا مطالبہ ہے۔ اور انہوں نے کسی بھی قسم کے مذاکرات کرنے سے بھی انکار کردیا ہے۔

ادھر برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر اعظم ینگ لک نے ملک میں قبل از وقت انتخابات کے امکان کو سرے سے ٹھکرا دیا ہے۔ ینگ لک کا کہنا تھا کہ وہ ان مظاہرین کیخلاف طاقت کا استعمال بھی نہیں کریں گی۔