تھائی لینڈ: مزید 20 صوبوں میں کر فیو ختم

Thailand

Thailand

بنکاک (جیوڈیسک) تھائی لینڈ کی فوجی حکومت نے مزید 20 صوبوں سے کرفیو اٹھا لیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق فوجی حکومت نے اپنے بیان میں کہا کہ ان علاقوں میں امن و امان ہونے کی وجہ سے کرفیو اٹھایا گیا ہے تاکہ لوگوں کی زندگی کو آسان بنایا جا سکے تاہم دارالحکومت بنکاک سمیت 50 صوبوں میں تاحال کرفیو نافذ ہے۔