تین نا معلوم موٹر سائیکل سوار دن دہاڑے تھائی لینڈ کے نمائندے کو لوٹ کر فرار

Mustafa Abad

Mustafa Abad

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) تین نا معلوم موٹر سائیکل سوار دن دہاڑے تھائی لینڈ کے نمائندے کو لوٹ کر فرار، ڈی پی او قصور رائے بابر سعید، ایس پی انویسٹی گیشن، ڈی ایس پی صدر سرکل و پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، ڈی پی او قصور کی طرف سے ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کا حکم، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد محسن ٹیکسٹائل کے قریب تھائی لینڈ کا باشندہ سونی کارلو اپنے ڈرائیور ذوالفقار علی کے ہمراہ لاہور سے اپنی فیکٹری کی طرف جا رہا تھا کہ تین نا معلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے راستے میں موٹر سائیکل کھڑی کر کے راستہ روک لیا۔

اسلحہ کے زور پر چار لاکھ تیس ہزار روپے نقدی، انٹر نیشنل پاسپورٹ، انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس، کریڈٹ کارڈ، اے ٹی ایم کارڈ، گھڑی چھین کر موقع سے فرار ہو گئے، واقع کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی اوقصور رائے بابر سعید، ایس پی انویسٹی گیشن سیدندیم، ڈی ایس پی صدر سرکل نذر عباس شاہ، ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد اعجاز احمد شیخ، انسپکٹر میاں فرید، انسپکٹر ملک طارق سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، ڈی پی او قصور بابر سعید نے ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد احمد شیخ کو ملزمان کی جلد ازجلد گرفتاری کو یقینی بنانے کی ہدایات کی ، تھائی لینڈ کا باشندہ سونی کارلو مصطفی آباد کے قریب زیر تعمیر فیکٹری میں جی ایم کے طور پر کام کر رہے تھے۔