بنکاک (جیوڈیسک) تھائی لینڈ کے جنوبی جزیرے کوہ سیموئی میں شاپنگ پلازہ کے پارکنگ ایریا میں کار بم دھماکے میں سات افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق دھماکہ شاپنگ پلازہ کے زیر زمین پارکنگ ایریا میں ہوا ، دھماکے سے دس گاڑیاں تباہ ہوئیں ، حکام کے مطابق بم ایک پک اپ ٹرک میں چھپایا گیا تھا۔
دھماکہ ایک فیشن شو کے بعد ہوا جب لوگوں کی بڑی تعداد وہاں سے جا چکی تھی۔ شاپنگ پلازہ میں موجود ایک شخص نے اپنے موبائل فون سے بنائی فوٹیج پولیس کو دی ہے جس میں دھماکے کے بعد خوفزدہ لوگ بھاگتے نظر آ رہے ہیں۔