تھائی لینڈ : سڑکوں پر بھیک مانگنے پر پابندی عائد

Begging

Begging

بینکاک (جیوڈیسک) تھائی لینڈ کی سڑکوں پربھیک مانگنے پر پابندی عائد کر دی گئی، تاہم فن کا مظاہرہ کر کے بطور داد پیسے لینے والوں کو لائسنس جاری کیے جائیں گے۔

تھائی لینڈ کی قانون ساز اسمبلی نے یہ قانون سڑکوں پر نظم برقرار رکھنے کے اقدام کے طور پر منظور کیا ہے جس کے تحت سڑکوں پر بھیک مانگنا غیرقانونی ہو گا، بھیک مانگنے والوں کو سزا ملے گی۔

غیر ملکی بھکاریوں کو ملک بدر کیا جائے گا، تاہم سڑکوں پرفن کا مظاہرہ کر کے پیسے مانگنے والوں کو لائسنس جاری کیے جائیں گے۔

تھائی لینڈ کی حکومت اور تنظیموں کا کہنا ہے کہ بھکاری بچے انسانی سمگلنگ کا شکار ہو جاتے ہیں۔