بنکاک (جیوڈیسک) تھائی لینڈ ایئر پورٹ پر ویت نام کے دو باشندے ہاتھی دانت کی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کر لئے گئے۔ کسٹم حکام کی کارروائی میں اسمگلنگ کے الزام میں ویت نام کے 2 باشندوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے 100 کلو گرام ہاتھی دانت برآمد ہوئے ہیں، جنھیں ملزمان تھائی لینڈ کے راستے کمبوڈیا لے جا رہے تھے۔
کسٹم حکام نے چیزوں کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ ملزمان کو 4 سال کی قیداور 1 ہزار 3 سو ڈالر جمع کرانے کی سزا سنائی جاسکتی ہے۔ تحویل میں لئے جانے والے ہاتھی دانت کی قیمت 5 لاکھ ڈالر ہے۔