ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) تھانہ سٹی واہ کینٹ کی حدود جی ٹی روڈ میں احمد نگر شرقی سے 35 سالہ نامعلوم شخص کی نعش برآمد، اہل علاقہ نے نعش کی اطلاع پولیس کو دی جس پر ایس ایچ او تھانہ سٹی واہ کینٹ اور ایس ایچ او تھانہ صدر واہ پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے، نعش کو قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کے لئے سول ہسپتال ٹیکسلا منتقل کردیا گیا،ڈاکٹروں کے مطابق بارہ سے چودہ گھنٹے قبل سر کے پچھلے حصے پر کسی نے گولی مار کر ہلاک کیا۔۔
نعش کی تاحال شناخت نہ ہوسکی،تفصیلات کے مطابق احمد نگر شرقی جی ٹی روڈ سے متصل کھائی میں نامعلوم شخص کی نعش ملی ، جس نے شلوار قمیص زیب تن کر رکھے تھے، جبکہ چہرے پر خون کے نشانات تھے ڈاکٹری رپورٹ میں واضح ہوا کہ مذکورہ نوجوان کو سر کے پچھلے حصے میں گولی لگی جس سے اسکی موت واقع ہوئی، اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ سٹی واہ کینٹ ظہیر الدین بابر اور ایس ایچ او تھانہ صدر واہ یاسر کاینی پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور نعش کو قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کے لئے سول ہسپتال ٹیکسلا منتقل کر دیا گیا۔۔
قتل کی وجہ معلوم نہ ہوسکی اور نہ ہی تاحال نعش کی شناخت ہوسکی،پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا،ایس ایچ او ظہر الدین بابر کے مطابق مذکورہ نوجوان کو بارہ سے چودہ گھنٹے قبل قتل کر کے کھائی میں پھینک دیا گیا،پولیس ملزمان کی بابت تفتیش کر رہی ہے۔۔
ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا موبائل نمبر0300-5128038