تحریر : شاہ بانو میر “”درد وچھوڑے دا حال”” آرٹیکل کی خاتون جو ذہنی عارضے میں مُبتلا تھیں٬ اُن کی وطن واپسی کی اصل وجہ اللہ پاک کی خاص عنایت اور اس کے بعد پاکستان میں متعین سفیر عزت مآب محترم غالب اقبال صاحب کی ذاتی توجہ بھی تھی٬ جب اس مسئلے سے متعلق ایک ہمدرد خاتون نے مجھ سے رابطہ قائم کیا کہ آپ کچھ کریں سفارت خانہ سے کچھ مدد چاہیے۔
جب میں نے سفارت خانہ سے رابطہ کیا تو جن صاحب سے بات ہوئی وہ کہنے لگے کہ اُن خاتون کے ضروری کاغذات نہیں ہیں تو کیسے ان کی مدد کی جائے٬ لیکن پھر ایک آفیسر سے رابطہ قائم ہوا تو انہوں نے کہا کہ خصوصی کیس ہے سفیرِ محترم سے بات کرنا ہو گی۔
سوچا کہ دیارِ غیر میں ہر پاکستانی کے لیے مددگار محترم غالب اقبال ہیں٬ جن کی گزشتہ سالوں کی بہترین عوام دوست رویہ نے انہیں مقبولِ عام بنا دیا ہے کیوں نہ اُن سے خود بھی رابطہ کر کے مدد کی درخواست کروں ان کے گوش گزار سارا واقعہ کیا اور خصوصی طور پے دلچسپی کی درخواست کی٬ ہمیشہ کی طرح اس بار بھی انہوں نے انتہائی سنجیدگی اور متانت سے واقعہ کی نزاکت لو محسوس کیا٬ کہ ایک خاتون ذہنی توازن کھو جانے کے باعث نہ صرف پاکستانی کموینٹی کے لئے مسائل پیدا کر رہی ہیں بلکہ اس کا یہاں مزید رہنا شائد کسی کے لئے بھی بہتر نہیں۔
Embassy of Pakistan
بالکل تنہا بے یارو مددگار خاتون کے لئے پاکستان ہی گوشہ عافیت ہے٬ وہاں عزیز رشتے دار سب نگہداشت کے ساتھ ساتھ متوازن غذا اور مناسب دوا کے ساتھ اس کی حالت میں بہتری لا سکتے ہیں٬ ان وجوہات کی بنا پر انہوں نے سفارتخانہ پاکستان کو ہدایت جاری کی کہ ضروری تفصیلات کے بعد ان خاتون کو عارضی سفری اجازت نامہ دے دیا جائے۔ آج وہ خاتون پاکستان پہنچ چکی ہیں٬ کسی نے ساحل پے موجود تڑپتی مچھلیوں کو اٹھا کے سمندر میں واپس پھینکنے والے کا مذاق اڑایا کہ ہزاروں مچھلیاں ہیں کس کس کو واپس پھینکو گے ہاتھ میں پکڑی مچھلی کو سمندر کی طرف اچھالتے ہوئے اس ہمدرد انسان نے کہا سب کی تو نہیں۔
لیکن اس ایک کی جان تو بچا لی آپ نے بھی ایک قیمتی انسان اور جان کو بروقت مدد سے بچالیا٬ سفیرِ محترم آپ کی سفارتی خدمات کے علاوہ انسانی ہمدردی کا عملی ثبوت آپ کی شخصیّت اور عوام الناس کیلیے ہمدردانہ سوچ کا مظہر ہے٬ ہم سب آپ کے ممنون ہیں کہ بروقت اور فوری ہدایت پر آپ نے ایک زندگی بچا لی محفوظ کر دی اور بہت زیادہ دعاؤں کے حصار میں آ گئے۔
سفارت خانہ پاکستان کا نیا ویزا سیکشن وہاں کا مستعد خوش مزاج عملہ گھٹن سے فراخ جگہہ پے منتقل ہوا تو ان کے انداز مزید نکھر گئے سفیرِ محترم فرانس کے رہائشی عرصہ دراز تک اُن کے لیے آپ کی شفقت ہمدردانہ رویّے کو عرصہ دراز تک یاد رکھیں گے٬ انشاء اللہ اب پریشانی یا مصُیبت میں کوئی خود کو لاچار نہیں سمجھتا آپ کی صورت سرپرست جو موجود ہے٬ شکریہ آپ کے تعاون کا !!۔