اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد میں دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں قومی کی تقدیر بدلنے کا موقع دیا ہے۔ وزیراعظم دباؤ میں آکر غلطیاں کر رہے ہیں۔ جنون کے سامنے لیگی کارکنوں کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔
عمران خان نےکہا کہ ظلم کا نظام نہیں چل سکتا۔ ملک میں جمہوریت نہیں، قبضہ گروپ ہے جو پچیس سال سے باریاں لے رہا ہے۔ اب قوم جاگ گئی ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ عوامی حمایت حاصل ہو تو بڑے مگر مچھوں کو بھی کٹہرے میں لا سکتے ہیں۔