شکریہ جون ایلیا

John

John

لاہور (شیخ خالد زاہد) آج کے دن 8 نومبر جون ایلیاء کو ہم سے بچھڑے ہوئے 14 سال بیت گئے اگر ہم حساب لگائیں تو ہمیں پتہ چلتا ہے کہ لگ بھگ 85 سال میں ایک ہی جون پیدا ہوئے۔

جون اپنی نوعیت کے ایک نایاب شخصیت تھے اور خدا نے پاکستان میں جو خصوصیات رکھی تھیں جون بھی ان میں سے ایک تھے اس کی اہم ترین وجہ یہ کہ پاکستان بننے کے دس سال بعد آپ نے پاکستان ہجرت کی کیونکہ آپ مسکن پاکستان میں ہی تھا۔

قدرت نے پاکستان کے انمول ناموں میں آپ کا نام لکھ رکھا تھا گو کہ جون کے بہت سے حوالے تھے مگر جون کو انکے مخصوص انداز میں بیان اور عجیب سے حلیے سے پہچانتے تھے آپ نے شاعری کو قید و بند سے آزاد کیا اور ہر سمجھنے اور سوچنے والے کو قلم اٹھانے کو تقویت دی۔ شکریہ جون۔