تھر: 16 روز کے دوران مرنے والے بچوں کی تعداد 24 ہوگئی

Children

Children

تھرپارکر (جیوڈیسک) خشک سالی سے متاثرہ ضلع تھر پارکر میں غذائی قلت سے ہونے والی ہلاکتوں پہ تاحال قابو نہ پایا جا سکا۔ تھرپاکر سول اسپتال مٹھی میں زیر علاج مزید دو بچے انتقال کرگئے۔

تھرپارکر میں غذائی قلت سے اموات کا سلسلہ جاری ہے۔ سول اسپتال مٹھی میں غذائی قلت کا زیر علاج 6 ماہ کا بچہ انتقال اور 13 ماہ کا بچہ انتقال کر گیا۔

خشک سالی سے 16 دن کے دروان غذائی قلت سے جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 24 ہوگئی ہے۔ تھر کے سرکاری اسپتالوں میں غذائی قلت اور اس سے متعلقہ بیماریوں کے باعث سال 2011 سے تاحال 1608 بچے جاں بحق ہو چکے ہیں۔